طلاق کے بعددوسری شادی کیلئے 4 سال کا وقت لیا، سینئر اداکارہ۔۔

سینئر اداکارہ نازلی نصر نے کہا ہے کہ طلاق ہر دوسرے گھر کا مسئلہ ہے، مگر شوبز کی خواتین کی طلاق پر زیادہ تنقید کی جاتی ہے۔حال ہی میں نازلی نصر نے ’فوشیا میگزین‘ کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ طلاق پر شوبز سے وابستہ خواتین کو زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ شوبز کی تو ہر دوسری عورت کے ساتھ یہ مسئلہ ہے۔ان کے مطابق طلاق صرف شوبز کا نہیں بلکہ ہر دوسرے گھر کا مسئلہ ہے، بس فرق اتنا ہے کہ ہماری طلاق کے بارے میں سب کو معلوم ہوجاتا ہے، جب کہ عام لوگوں کی طلاق کے بارے میں سب کو پتا نہیں چلتا۔نازلی نصر کا کہنا تھا کہ اگر کبھی کوئی اداکارہ اپنی طلاق کے بارے میں بتاتی ہے تو اس کے پیچھے یہی مقصد ہوتا ہے کہ ہمارے تجربے سے کسی دوسرے کو مدد مل جائے، وہ کچھ سیکھ لے، ہمارا مقصد لڑکیوں کو باغی کرنا ہرگز نہیں ہوتا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دوسری شادی کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن وہ چاہتی تھیں کہ وہ اپنے بچوں پر انحصار نہ کریں اور نہ ہی انہیں کسی بھی قسم کے دباؤ میں رکھنا چاہتی تھیں، اسی لیے انہوں نے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔اداکارہ کے مطابق اگر والدین طلاق کے بعد دوسری شادی نہیں کرتے تو وہ اپنے بچوں کو بہت دباؤ میں رکھتے ہیں اور انہیں ہر وقت یہ احساس دلاتے رہتے ہیں کہ ہم نے اپنی پوری زندگی تمہارے لیے وقف کردی ہے جو کہ سراسر غلط ہے اور والدین کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ نازلی نصر کی پہلی شادی اداکار حسن سومرو سے ہوئی تھی، جس سے ان کے دو بچے بھی ہیں، بعد ازاں اس رشتے کی ناکامی کے بعد انہوں نے ہدایت کار محسن مرزا سے دوسری شادی کر لی۔وہ ’دھواں‘، ’میرے ہمدم میرے دوست‘، ’خواب نگر کی شاہ زادی‘، ’فراڈ‘، ’کفارہ‘ اور ’مہرا‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ انھیں پہلی شادی کے تلخ تجربے کے باوجود دوبارہ شادی سے کبھی خوف نہیں آیا۔ میں نے بیٹے کو 18 سال اور بیٹی کو 15 سال کی عمر میں امریکا بھیجا تاکہ وہ وہاں اپنی زندگی بنائیں۔نازلی نصر نے مزید کہا کہ  میں نہیں چاہتی تھی کہ جذباتی طور پر اپنے بچوں پر بوجھ بنوں۔ مجھے لگا کہ زندگی کے ساتھی کا ہونا مجھے ایک جذباتی خودمختاری دے گا اور اسی لیے میں نے دوبارہ شادی کا فیصلہ کیا۔نازلی نصر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے موجودہ شوہر محسن مرزا سے شادی کرنے سے پہلے چار سال کا وقت لیا تاکہ وہ یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر اور بچوں کی رضا مندی سے لے سکیں۔اداکارہ نازلی نصر نے مزید کہا کہ میرے بچوں نے میری دوسری شادی کو مکمل طور پر سپورٹ کیا اور وہ آج بھی خوش ہیں کہ ان کی والدہ پاکستان میں خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں