talaq bahmi razamandi se nahi hui

طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی، حسن نعمان۔۔

اداکار حسن نعمان نے سابقہ اہلیہ مدیحہ رضوی سے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے اپنا ردِعمل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق  حسن نعمان نےاپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ “وہ اہلیہ سے طلاق لینا  نہیں چاہتے تھے ان کی طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی اور انہوں نے اپنی بیٹیوں کی وجہ سے پوری کوشش کی کہ ایسا نہ ہو”۔انہوں نے بتایا کہ “میں اپنی بیٹیوں کے لیے بہت فکرمند ہوں، چاہتا ہوں کہ وہ زندگی کو بھرپور طرح سے گزاریں”۔حسن نعمان کا اپنی انسٹا پوسٹ میں کہنا تھا کہ “میں ایک بار پھر کہوں گا کہ میں شادی پر یقین رکھتا ہوں اور یہ طلاق نہیں چاہتا تھا بالخصوص اپنی بیٹیوں کے لیے، کہ وہ دونوں والدین کے بغیر زندگی گزاریں”۔انہوں نے مزید لکھا کہ “مدیحہ نے اپنا شرعی حق استعمال کرتے ہوئے طلاق لی اور بحیثیت مسلمان میں ان کے اس فیصلے کی مذمت کرتا ہوں”۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں