ghalaat angrezi bolne par meera 10 saaaal keliye bartania na jaa saki

تکذیب نکاح کیس،تحریری فیصلہ جاری۔۔

سیشن کورٹ لاہور نے تکذیب نکاح کیس میں اداکارہ میر اکی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ،  فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے کوئی شواہد پیش نہیں کیاجس سے ثابت ہو کہ اس نے شادی نہیں کی ۔سیشن کورٹ لاہور نے تکذیب نکاح کیس میں اداکارہ میرا کی اپیل مسترد کر دی ، ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے 18صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا کہ شواہد سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ میرا نے 2007 میں شادی کی،  اداکارہ کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکیں جو ثابت کرے کہ نکاح نامے پر ان کے نہیں بلکہ جعلی دستخط ہیں ، میرا کا شادی نہ ہونے کا دعویٰ غلط ہے ۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ فریقین اس نتیجے پر پہنچے کہ وہ بطور میاں بیوی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے ، ٹرائل کورٹ پاس ایک ہی راہ موجود  تھی کہ وہ شادی کو خلع کی بنیاد پر ختم کردے ،درخواست گزار کا فرض تھا کہ وہ شواہد کے نکاح نامہ جھوٹا ثابت کرے،   اداکارہ جرح کیلئے بھی فیملی کورٹ نہیں آئیں ، ان کے والدین فیملی کورت پیش ہو کر بیان ریکارڈ کراتے رہے ، اداکارہ نے عدالت پیش کی گئی تصاویر سے بھی انکار نہیں کیا بلکہ کہا کہ یہ ڈرامے کی تصاویر ہیں ، حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے فیملی کورٹ کے فیصلے میں کوئی لا قانونیت نہیں پائی گئی ، لہذا میرا کی اپیل کا کوئی  میرٹ نہیں ہے جس کے باعث مسترد کی جاتی ہے ۔ عدالت نے درخواست گزار کو اپیل کا خرچ برداشت کرنے کا بھی حکم دیا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں