tajzia kar or anchor ko rashid latif ka legal notice

تجزیہ کار اور اینکر کو راشدلطیف کا لیگل نوٹس۔۔

تجزیہ کار و اینکر  پی جے میر نے دعویٰ کیا ہے کہ ماضی میں قومی کرکٹر راشد لطیف نے لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد کو تھپڑ مارا۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ  1993میں پاکستانی ڈریسنگ روم میں موجود کرکٹر راشد لطیف نے جاوید میاں داد کو تھپڑ مار دیا جس پر مجھے افسوس ہوا اور اس کے بعد ڈریسنگ روم میں لڑائی ہو گئی۔ اس بات پر پروگرام میں موجود کرکٹر مشتاق احمد نے واقعے سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے پی جے میر سے تصدیق کی کیا ایسا ہوا تھا۔پی جے میر نے بتا یا کہ اس وقت ماحول بہت گندا ہو گیا تھا اور میں نے جاوید میاں داد سے کہا تھا کہ اس بات کو بھول جاو ، یہ چیزیں چلتی رہتی ہیں۔ دریں اچنا سابق قومی کرکٹر راشد لطیف نے  تجزیہ کار پی جے میر کو لیگل نوٹس بھیج دیا جس میں کہا گیا ہے  کہ پی جے میر چودہ روز کے اندر معافی مانگیں ورنہ وہ ان کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔اس معاملے پر راشد لطیف نے کہا کہ میں جاوید میاں داد کی بہت عزت کرتا ہوں ، وہ میرے باپ کی طرح ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جاوید میاں داد کو تھپڑ مارنا تو دور کی بات ، ان کے ساتھ اونچی آواز میں بھی بات نہیں کر سکتا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں