بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کا میڑھ قبول کرتے ہوئے تاجروں کی کوریج کا بائیکاٹ ختم کردیا بلوچستان یونین جرنلسٹس کی قیادت نے بخاری سینٹر واقعہ پر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کا میڑھ قبول کرلی۔ کوئٹہ پریس کلب میں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کا وفد میڑھ لیکر آیا۔ سیاسی و قبائلی رہنما رشید ناصر، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ ، جنرل سیکرٹری یاسین مینگل کی قیادت میں آنے والے میڑھ نے بی یو جے کی صدر عرفان سعید، جنرل سیکرٹری منظور احمد، سینئر نائب صدر پی ایف یو جے سینئر نائب صدر سلیم شاہد اور مختلف ٹی وی چینلز کے نمائندوں سے مذاکرات کئے۔ میڑھ نے بخاری سینٹر میں ایف آئی اے کی کوریج کے دوران میڈیا نمائندوں کیساتھ پیش آنے والے واقعے پر ندامت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کی۔ اور یقین دلایا کہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ جبکہ تاجر قیادت نے بی یو جے کی جانب سے درج مقدمے کی مکمل حمایت اور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی قیادت نے قبائلی رسم و رواج کے مطابق میڑھ قبول کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کی خبروں، پریس کانفرنسز اور پروگرامز کی کوریج کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تاجروں کی کوریج کا بائیکاٹ ختم، معافی منظور۔۔
Facebook Comments