آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری اطلاعات و سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے کہا کہ حکومت صحافیوں اور حق سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش سے باز رہے اور اپنی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے نام نہاد قانون سازی سے پرہیز کرے۔یہ کوشش ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے بھی کی تھی لیکن کامیاب نہ ہوسکا تھا۔ انہوں نے صحافی برادری کو یقین دہانی کروائی کہ وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری سمیت پاکستان بھر کی تاجر تنظیمیں میڈیا کے نوبل مشن میں ساتھ ہیں اور 12 ستمبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گی۔تاجر برادری صحافیوں کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریگی۔

Facebook Comments