Tahir A Khan in Trouble

طاہراے خان کے خلاف سازش کا انکشاف

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نیوزون ، ٹی وی ون  اور انٹرفلو کے مالک طاہر خان کے خلاف کچھ چینل مالکان نے مل کر ایک سازش تیار کی ہے ۔۔ سازش کے مطابق طاہر اے خان کے خلاف جلد ایک منظم مہم شروع کی جائے گی، جس میں ان پر مختلف قسم کے بے ہودہ الزامات عائد کئے جائیں گے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ان چینل مالکان کو جوکہ کافی بااثر ہیں اور پی بی اے میں ذمہ دار عہدوں پر بھی رہے ہیں،اس بات کی تکلیف ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے اتنے قریب کیوں ہیں۔۔پپو نے بتایا ہے کہ طاہر اے خان اب ہفتے کے چھ دن اسلام آباد اور ایک دن صرف کراچی میں گزارتے ہیں اور میڈیا سے متعلق کئی اہم معاملات پر وزیراعظم عمران خان ان سے مشاورت لیتے ہیں۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ چینل مالکان سمجھتے ہیں کہ پی بی اے کی واٹ لگانے، میڈیا لاجک کو دھندا بند کرنے اور ریٹنگ کا معاملہ خراب کرنے کے پیچھے طاہر اے خان کا ہاتھ ہے۔۔ پپو نے طاہر اے خان کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان سازشیوں سے ہوشیار رہیں۔۔ کیونکہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے پی بی اے میں اجارہ داری قائم کرکے اربوں کھربوں کمائے اوراب حکومت کو ناکام بنانے کے لئے ایک خاص ایجنڈے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے صحافیوں کو حکومت کے مقابل لاکھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں