aik tv channel se amir liaquat ko 25 crore mile the

تفتیش مکمل ہونے تک گھر سیل  رکھنے کا فیصلہ۔۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ابھی تک ڈاکٹر عامر لیاقت کے گھر یا جائیداد کا کوئی وارث نہیں آیا البتہ رکن قومی اسمبلی کا گھر تفتیش مکمل ہونے تک سیل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اے آر وائے نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہےکہ پولیس تفتیش مکمل ہونےتک رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا گھرسیل رہےگا، کرائم سین کی فارنزک رپورٹ کاانتظارہے ، فائنل رپورٹ آنے کےبعدہی گھر کھولا جائے گا۔حکام نے بتایا کہ ہمارے پاس اب تک گھر یا جائیداد کا دعویدار نہیں آیا، گھر عامر لیاقت کے اصل وارث کے حوالے کریں گے۔پولیس کا کہنا تھا کہ نادرا سے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کا مکمل ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے ، اب تک اصل وارثوں میں بیٹا احمد اور بیٹی دعا سامنے آئی ہے،نادرا ریکارڈ میں پہلی بیوی بشریٰ اور دوسری بیوی طوبی کا طلاق نامہ ریکارڈ پر ہے جبکہ تیسری بیوی دانیہ کا طلاق نامہ رجسٹرڈ نہیں۔دانیہ نے بہاولپور کی عدالت سے خلع دائر کی تھی ، خلع کی ڈگری اور طلاق فائنل ہونے کے بعد ہی ریکارڈ اپڈیٹ ہوگا، طلاق فائنل نہ ہونے پر دانیہ بھی وارث کا دعوی کرسکتی ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں