افواہیں گرم ہیں کہ معروف کامیڈین تابش ہاشمی نے جیونیوز چھوڑ دیا جہاں وہ پروگرام ہنسا منع ہے کررہے تھے۔پپو کے مطابق ایسا کوئی سین نہیں ہے، تابش ہاشمی کو جتنا اچھا پیکیج جیونیوز سے مل رہا ہے فی الحال وہ شو چھوڑنے کا تجربہ نہیں کرسکتے، تابش ہاشمی کے شو اور جیونیوز چھوڑنے کی افواہ اس وقت سے گرم ہے جب تابش ہاشمی نے سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر شو کے نئے میزبان احمد بٹ کو خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا کہ۔۔ شو اچھے ہاتھوں میں گیا ہے، احمد علی بٹ کیلئے نیک تمنائیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ تابش ہاشمی کے جیونیوز چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تابش ہاشمی چھٹیوں پرہیں اور کسی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں، تب تک وقتی طور پر احمد بٹ ان کی جگہ میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنسنا منع ہے ،جیونیوزکا مقبول پروگرام ہے جو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ایک ارب سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
تابش ہاشمی کی جیونیوز چھوڑنے کی افواہیں۔۔؟؟
Facebook Comments