tabdeeli in lahore press club

لاہورپریس کلب میں تبدیلی آگئی۔۔

عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی تبدیلی کی فضا ہر طرف پھیل گئی ہے۔ لاہور پریس کلب میں سادگی کی منفرد مثال قائم ہو گئی۔ ممبران کے لیے کھانے میں سادگی کے تمام ریکارڑ توڑ دئیے گئے۔ اتوار کے روز دال چاول پر مشتمل ون ڈش مینیو کا اہتمام کیا گیا۔ ون ڈش کے قانون پر اتنی سختی سے پابندی کی جا رہی ہے کہ چائے پر بھی مکمل پابندی رہی۔ پریس کلب میں ایک اور منفرد روایت کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پر ملازمین کو عید کی خوشیاں بھرپور انداز میں منانے کے لئے عید سے تین روز قبل عید چھٹیوں کی ریہرسل کی جا رہی ہے۔ ون ڈش کے متعلق کلب ملازمین کا کہنا ھے کہ عید کی چھٹیاں شروع ہو گئی ہیں اس لیے دال چاول ہی کھانے میں ھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں