ammar yousaf ko insaaf na mila to ahtejaaj ka aelan

تعزیرات پاکستان میں ترامیم پر پی ایف یوجے کا اظہارتشویش۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، پاکستان بار کونسل اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے ذریعے پاکستان پینل کوڈ اینڈ کریمنل پروسیجر کوڈ 1898 میں مجوزہ ترامیم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جس میں یہ سفارش کی گئی ہے کہ وہ افراد جو مسلح افواج کی بے عزتی کرتے ہیں یا جان بوجھ کر طنز کرتے ہیں انکو جرمانہ یا قید کی سزا دی جا سکےگی۔ پی ایف یو جے ، پی بی سی اور ایچ آر سی پی کا ماننا ہے کہ یہ ترمیم آئین کی انتہائی خلاف ورزی ہے اور آرٹیکل 19 سے متصادم ہے ،جو آزادی اظہار اور آزادی صحافت کے حق کی حفاظت کرتی ہے۔پی بی سی کے وائس چیئرمین خوشدل خان ، پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ یہ ترمیم شہریوں کے حقوق اور شہری آزادیوں پر قبضہ کرنے کیلئے بنائی گئی تھی جو حکومت کی طرف سے پہلے سے ہی پریشان کن ہے،پاکستانی عوام ریاستی اداروں بشمول مسلح افواج کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں ،اسے ثابت کرنے کیلئے کسی ترمیم کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ اور حکومت دونوں پر زور دیا کہ وہ ایسے قوانین کی تشکیل سے باز رہیں جنہیں بین الاقوامی برادری میں بھی پاکستان کے امیج کو ایک دھبہ سمجھا جائیگا۔سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر صلاح الدین احمد نے مسلح افواج پر تنقید کرنے پر سزا دینے کا مجوزہ قانون کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس ترمیم کو آزادی اظہار رائے پر مزید قدغن قرار دیا ہے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں