Taaron sy karen baten band team farigh

تاروں سے کریں باتیں بند، ٹیم فارغ۔۔

جی این این کے معروف مزاحیہ پروگرام تاروں سے کریں باتیں آج شام اچانک بند کردیاگیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ٹیم کے ارکان کو فون پر دفتر آنے سے منع کیا گیا اور فون کرنے والا ایک سینئیر پرڈیوسر تھا۔۔ پپو کے مطابق اس فیصلے سے این ایل ایز، ایسوسی ایٹ پرڈیوسرز، پرڈیوسرز، رائٹر سمیت آٹھ سے بارہ لوگ متاثر ہوئے جو فارغ ہوجائیں گے یہ سب لوگ جی این این کے پے رول پرتھے پپو کا مزید کہناہے کہ پروگرام کی اینکر اور فنکار اس کے علاوہ ہیں جو گھر بیٹھ جائیں گے۔۔ پپو کا کہناہے کہ یہ ریٹنگ والا پروگرام تھا جسے اچانک بند کرنے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی۔۔ پپو کا مزید کہناہے کہ مزید اس حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ ہوئی تو اسے سینہ بہ سینہ میں دیں گے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں