ptv idara notification jari kardia

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سرکاری ٹی وی دکھائے گا۔۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے مینیجنگ ڈائریکٹر  سید مبشر توقیر  کی بھر پور کوششوں کے بعد پی ٹی وی آئندہ ماہ آنے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے براڈ کاسٹنگ رائٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔ ڈیلی پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے سید مبشر توقیر نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ فینز ورلڈ کپ کے تمام میچز پی ٹی وی پر انجوائے کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے براڈ کاسٹنگ رائٹس حاصل کرنا آسان کام نہیں تھا ، بہت سے پیچھیدہ معاملات حل کرنے کے بعد ایسا ممکن ہو پایا۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ پاکستان میں کافی مقبول کھیل ہے اور لوگ ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے میچز بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں