جی ٹی وی کے سوئچر کنٹرولر کی گندی سیاست سے تنگ آکرخاتون اینکر نے استعفا دے دیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ اینکرز کے ڈیوٹی ٹائمنگ پر من مرضی چلانے والے نااہل سوئچر کنٹرولر کی ایک اور گندگی سیاست سامنے آگئی۔اپنی من پسند اینکرز کو نوازنے کی خاطر دوسرے اینکرز کے ڈیوٹی اوقات میں چھیڑ خانی معمول بنتی جارہی ہے۔ جی ٹی وی میں ایک خاتون اینکر لاڈلی ہیں،وہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ خاتون کے نازنخرے آسمان پر ہیں، موصوفہ سے پانچ گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی نہیں لی جاتی۔۔اس کے دیکھا دیکھی جی ٹی وی میں پہلے سے موجود ایک اور منظور نظر فی میل اینکر کے بھی مزے لگ گئے۔ اس کو بھی ڈیوٹی ٹائمنگ میں چھوٹ دے دی گئی جس کی وجہ سے دوسرے اینکرز پر ڈیوٹی کا بوجھ بڑھ گیا۔پپو کا کہنا ہے کہ ایک خاتون اینکر جسے بہت زیادہ لمبی ڈیوٹی ادا کرنے پر مجبور کیا گیا اس نے حالات سے تنگ آکر استعفاہی دے دیا۔۔پپو کے مطابق سوئچر کنٹرولر کی گندی سیاستوں کے سبب میک اپ آرٹسٹ بھی آپس میں الجھے رہتے ہیں۔ اینکرز کو بھی ایک دوسرے سے بددل کردیا گیا ہے۔سوئچر کی جانب سے اپنے چہیتے اسٹاف کو نوازنے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے، اس سے قبل وہ جس چینل میں تھا وہاں بھی یہی گند مچائی ہوئی تھی۔۔پپو کا کہنا ہے بگڑتے معاملات ایچ آر تک پہنچ چکے ہیں اور بڑے صاحب سمیت جی ٹی وی کی اسٹیبلشمنٹ سوئچر کنٹرولر کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ اور تمام منفی حرکتوں کا نوٹس لیا جارہا ہے۔
