bol news ko ishteharaat rokne ke hukum par amal daramad ka mutaalba

سوئچر ڈی این کی عجب کرپشن کی غضب کہانی۔۔

بول نیوز کے سابق ڈی این عرف سوئچر کی ایک اور عجب کرپشن کی غضب کہانی سامنے آگئی ۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سابق  سوئچر ڈی این نے رحیم یار خان میں کرمنل ریکارڈ یافتہ شخص کو چینل کی نمائندگی دی۔ متعلقہ رپورٹر کے خلاف درجنوں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ جن کی دستاویزی شواہد بھی عمران جونیئر ڈاٹ کام کے پاس موجود ہیں۔ مذکورہ نمائندے  کے خلاف چوری ڈکیتی، فائرنگ، اقدام قتل، زمینوں پر قبضے جیسے مقدمات درج ہیں۔اسپشل برانچ کی  ایک رپورٹ کے مطابق متعلقہ رپورٹر علاقے میں ایک بدمعاش ہے۔ انگوٹھا چھاپ ہے ایک دن بھی اسکول نہیں گیا ۔ مبینہ طور پر سود کا کام بھی کرتا ہے کرمنل ریکارڈ یافتہ بول کے رپورٹر نے جب ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ممبر شپ کے لیے سول جج حسن محمود کی عدالت میں کیس کیا کہ میں صحافی ہوں مجھے ممبر شپ دی جائے عدالت نے کیس ہی خارج کر دیا کیونکہ عدالت نے اپنے ریمارکس میں لکھا کہ درخواست دہندہ کرمنل ریکارڈ یافتہ ہے لہذا کیس خارج کیا جاتا ہے جسکو ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان میں ممبر شپ نہیں ملی وہ مبینہ طورپر تین لاکھ روپے بول انتظامیہ کو دے کر بول کا رپورٹر بن گیا ۔پپو نے بول کی نئی انتظامیہ سے اس معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور بول کے نیوز روم میں ایسے لوگوں کے سرپرستوں کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست کی ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں