switcher controller ki cheekhein nikalgyi

سوئچر کنٹرولر کی چیخیں نکل گئیں، فیلڈنگ لڑکھڑاگئی۔۔

میڈیا انڈسٹری میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی ویب سائٹ عمران جونیئر ڈاٹ کام پر خبر لگتے ہی، جی ٹی وی کا سوئچر کنٹرولر تلملا اٹھا۔۔ پپو کے مطابق سوئچر کنٹرولر نے ہم خیالوں، ہم دردوں، دوستو ،ساتھیو اور ماتحت عملے سے مدد مانگ لی۔۔ او ایس آر پر بھی دباؤ بڑھا دیا، کہا کہ اس کے خلاف (سوئچرکنٹرولر) لگنے والی خبر پر کمنٹس سیکشن میں سوئچر کنٹرولر کے حق میں کمنٹس کئے جائیں اور اسے حاجی، نمازی، پرہیزگار، اور ایسا فرشتہ صفت انسان کے روپ میں پیش کیا جائے کہ فرشتے دامن نچوڑ کر وضو کریں۔۔سوئچر کنٹرولر نے نیوزروم میں چیختے ہوئے کہا کہ اس کی شدید متاثر ہونے والی ساکھ کو بچایاجائے۔۔ سوئچر کنٹرولر نے او ایس آر کے نمائندوں  کو لالی پاپ دیتے ہوئے کہا ہے اگر کمنٹس بھرپور طریقے سے کئے تو جلد ان کو ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا ، مائیک اور لوگو فراہم کردیے جائیں گے ۔۔ دوسری طرف نیوز روم میں بھی سوئچر کنٹرولر اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو شک نگاہ سے دیکھ رہا ہے ۔۔ کچھ لوگوں نے پپو کو بتایا کہ ان کو خاص طور پر بلا کر کہا گیا کہ وہ سب اس کے دفاع  میں  مسلسل کمنٹس کرتے رہیں ۔۔ ساتھ ساتھ اپنی آواز اونچی بھی کرنی شروع کردی ہے ۔ ۔پپو کے مطابق سوئچر کنٹرولر پورا دن صرف سازشوں میں مصروف نظر آتا ہے ۔۔ بھاری تنخواہ اٹھانے والا سوئچر کنٹرولر نیوز کی خواہش ہے کہ سب اس کے غلام بن کر اس کی اطاعت کریں ورنہ وہ لوگوں کو نوکری سے نکال دے گا۔۔ساتھ ہی کچھ لوگوں کو اس نے نشانے پر بھی رکھ لیا ہے ۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ جی ٹی وی میں جو فیلڈنگ اس نے سیٹ کی تھی، وہ فیلڈنگ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ کی طرح نااہل نکلی، جس کو جس کام کے لئے رکھا گیا وہ وہی کام نہیں کررہا باقی سب میں پیش پیش ہے۔۔ پپو کے مطابق سوئچر کنٹرولر کے فرنٹ مینوں اور بول میں اس کی کرپشن سے متعلق حقائق جلد اپنے قارئین تک پہنچائیں گے۔۔ دوسری طرف جی ٹی وی میں اس سارے ماحول کے سبب لوگ ذہنی اذیت کا شکار ہوکر دوسری نوکری کی تلاش میں مصروف ہوگئے ہیں۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں