سوات پریس کلب،سوات یونین آف جرنلٹس اور گورننگ باڈی کے اراکین کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت صدر سوا ت پریس کلب شیرین زادہ منعقدہ ہوا، جس میں سوات پریس کلب پر دو افراد رفیع اللہ اور انور شاہ کے حملے کی شدید الفاظ مذمت کی گئی،اجلاس میں دونوں افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا، سوات پریس کلب کی ساکھ اور تقد س کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا،اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیاکہ ماورائے آئین کسی بھی قسم کی اقدام کی سخت مخالفت کی جائیگی، اجلاس میں سوات پریس کلب کے چیئرمین شیرین زادہ اور صدر سوات یونین آف جرنلسٹس حضرت علی باچا پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اوراس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پریس کلب کے ممبران کے تحفظ اور مفادات پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Facebook Comments