surgery mukammal ab theek hu khatoon anchor person

سرجری مکمل، اب ٹھیک ہوں، خاتون اینکرپرسن۔۔

معروف اداکارہ اور اینکرپرسن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ  اُن کے بریسٹ کینسر کی سرجری  مکمل ہوچکی ہے اور اب وہ ٹھیک ہیں۔پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں نادیہ جمیل مُسکرا رہی ہیں۔نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پیاری ٹوئٹر فیملی، میری سرجری ختم ہوچکی ہے اور میں اب اچھے سے صحتیاب ہو رہی ہوں۔اُنہوں نے لکھا کہ ’براہ کرم آپ لوگ میرے لیے دُعا کریں کہ میں اِس مشکل گھڑی میں مثبت رہوں اور جو کچھ بھی ہو اللّہ کی مرضی سے ہو۔نادیہ جمیل نے مداحوں کی خیریت کی امید ظاہر کی اور محبت کا اظہار بھی کیا۔

mir shakeel ka haar kar jeetnay wala bhai
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں