sureity to punjab newspapers for their dues

پنجاب کے اخبارات کوبقایاجات ملنے کی یقین دہانی۔۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں اخبارات کے مسائل، اشتہارات و دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میڈیاالیکشن کے دوران عوام میں شعورو آگاہی کا قومی فریضہ نبھائے۔انہوں نےکہا کہ اشتہارات کی واجب الا دارقوم کی جلد ادائیگی ممکن بنائیں گے،نگران حکومت اخبارات کے مسائل سے بے خبر نہیں،میڈیا ورکروں سے ہمدردی رکھتے ہیں ،اشتہارات کی تقسیم میں میرٹ اورشفافیت کو ملحوظ خاطررکھاجائے گا۔ حسن عسکری نےکہا کہ الیکشن کے انعقاد کے بار ے میں شکوک و شبہات غیر ضروری اور بے بنیاد ہیں ۔ سیکرٹری اے پی این ایس سرمد علی نے کہا کہ پنجاب کا محکمہ تعلقات عامہ سب سے زیادہ منظم اوربہترادارہ ہے ۔پنجاب کو پہلی خاتون ڈی جی پی آرکے تقرر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں