shehbaz shareef ko tel ki qeematein barhani hongi | Nadeem Malik

صورتحال بہت تشویشناک ہے، اینکر ندیم ملک۔۔

اینکر پرسن ندیم ملک کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں جو باتیں اداروں کے خلاف دیکھی جا رہی ہیں وہ بہت ہی تشویشناک ہیں اور یہ صورتحال مزید کشیدہ ہو گی، ہر شخص کو چاہیے کہ مثبت کردار ادا کرے۔ سماء کے پروگرام میں ندیم ملک کا ففتھ جنریشن وار پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان ایک خلیج پیدا کرنا جس سے قوم اپنے اداروں کو شک کی نگاہ سے دیکھے یہی ففتھ جنریشن وار کا ایک حصہ ہے۔ موجودہ حالات میں جو باتیں اداروں کے خلاف دیکھی جا رہی ہیں وہ بہت ہی تشویشناک ہیں اور یہ صورتحال مزید کشیدہ ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ  جب کسی کی جبری گمشدگی ہوتی ہےتو سب کہتے ہیں کہ اس کو کسی ایجنسی نے اٹھا یا ہے۔لیکن تب وزیراعظم اور وزرا سمیت کوئی بھی اس پر بولا؟ گزشتہ عرصے میں پی ٹی آئی کو جب کوئی بیانیہ نہیں مل رہا تھا تو انہوں نے اینٹی امریکہ بیانیہ اپنایا جو کہ عوام میں بک گیا کیونکہ اتنے ہم بھارت کے خلاف نہیں ہیں جتنی مخالفت ہمارے ذہنوں میں امریکہ کے خلاف ڈالی جا چکی ہے۔لیٹر گیٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے سوا پوری قوم غدار ہے۔ سیاسی مقاصد کے لیے جب مذہب کارڈ استعمال ہو تو اس سے ملک میں افراتفری پھیلے گی اور ملک انارکی کی طرف جائے گا۔انہوں نے کہا کہ  آج کل پاکستان میں ایسی آگ لگی ہے کہ لوگ بینرز اٹھائے باہر نکلے ہیں اور آرمی چیف کا نام لےلے کرنعرے لگا رہے ہیں۔سوال جب فوج کے وقار پر ہو گا تو یہ المیے والی بات ہے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں