61 sahafion ko FIA ke notices ghair qanooni hein AINI bench ke remarks

سپریم کورٹ نے ارشدشریف کیس کا نوٹس لے لیا۔۔

سپریم کورٹ نے اعظم سواتی اور ارشد شریف کیسز کا نوٹس لے لیا۔اعظم سواتی چیف جسٹس سے ملنے سپریم کورٹ پہنچ گئے تو ان کی پولیس اہکاروں سے تلخ کلامی ہوئی۔چیف جسٹس نے کہا کہ سواتی صاحب آپ کی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں، معاملے کو قانون کے مطابق ہی دیکھا جائے گا، ارشد شریف کی والدہ کی بھی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے، کینیا جانے والی کمیٹی سے رپورٹ طلب کررہے ہیں، سپریم کورٹ خود سے تحقیقات نہیں کرسکتی، سواتی صاحب اللہ آپ کو صبر دے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ کا خط ملا ہے، جس پر کارروائی شروع کر دی ہے، کینیا جانے والی ٹیم بھی واپس آ چکی ہے، عدالت کا کام تفتیش کرنا نہیں ہے، عدالت کے پاس مواد ہونا چاہیے تاکہ سوالات کے جواب مل سکیں۔اعظم سواتی اس موقع پر آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ جو ویڈیو میرے اہلخانہ کو بھیجی گئی وہ ججز کے علاوہ کسی کو دکھا نہیں سکتا، اپنی ویڈیو صرف سپریم کورٹ کے ججز کو دکھا سکتا ہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ویڈیو کسی کو دکھانے کی ضرورت نہیں، متعلقہ اداروں کو کہیں گے ویڈیو انٹرنیٹ سے ہٹا دیں، ہم آپ کا کیس ہیومن رائٹس سیل میں دیکھ رہے ہیں، ہمیں افسوس ہے آپ کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے۔۔سپریم کورٹ نے ہیومن رائٹس سیل سائیڈ سے اعظم سواتی اور ارشد شریف معاملہ کا نوٹس لے لیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں