punjab kpc noon league ka mustaqbil makhdoosh hai

سپریم کورٹ کے فیصلے سے ریاست کو تشویش۔۔

ریاست کو کھلاڑی خان کی سیاست سے گلے شکوے تو ہیں ہی لیکن اس سے اصل خطرہ ان کو یہ ہے کہ اگر وہ آ گیا تو معیشت کا کیا بنے گا ؟بلے کے نشان اور کھلاڑی خان کی رہائی والے مقدمات کے اگر سائفر کیس جیسے فیصلے آئے تو نون خان اور جیالا خان دونوں کا انتخابی مستقبل متاثر ہو گا ۔ سینئر صحافی و تجزیہ نگار سہیل وڑائچ نے اہم انکشافات کر دیئے ۔جنگ ” میں شائع ہونیوالے تازہ کالم میں وہ لکھتے ہیں کہ ریاست سمجھتی ہے کہ کھلاڑی خان نے معیشت کے بارے میں جو فیصلے کئے وہ ملک کو تیزی سے ڈیفالٹ کی طرف لے جا رہے تھے اور اگر وہ ہٹائے نہ جاتے تو ملک کا حال سری لنکا یا کسی افریقی ملک جیسا ہو جاتا۔ ریاست کے معیشت کے حوالے سے ان تفکرات پر عدلیہ توجہ نہیں دے رہی اور سیاست پر ایسے فیصلے دے رہی ہے جس سے ریاست کو تشویش پیدا ہو رہی ہے اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ عدلیہ ایسا کیوں کر رہی ہے؟سائفر کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے نے ریاست کے ساتھ ساتھ نون خان اورجیالا خان دونوں کو بھی ناراض کیا ہے اور دونوں نے اس فیصلے پر بڑا سخت ردعمل دیا ہے، آنے والے دنوں میں بلے کے نشان والا مقدمہ اور کھلاڑی خان کی رہائی والا مقدمہ بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہوگا ،ان مقدمات کے حوالے سے بھی اگر سائفر کیس جیسے فیصلے آئے تو نون خان اور جیالا خان دونوں کا انتخابی مستقبل متاثر ہو گا اور ریاست کے منصوبے بھی ادھورے رہ جائیں گے ۔  آئندہ چند دن اس حوالے سے اہم ترین ہونگے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں