معروف فلمی اداکار اور ہیرو شان ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلے۔سما نیوز کے مطابق محکمہ ایکسائزکی ٹیم لبرٹی گول چکرپرناکہ لگا کر ٹوکن ٹیکس چیک کررہی تھی کہ اس دوران چيک کرنے پر اداکار شان 29 ہزار دوسو روپے کے نادہندہ نکلے۔ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر محکمہ ايکسائز نے اداکار شان کی گاڑی کا چالان کردیا۔محکمہ ايکسائز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بلا تفریق کارروائی کی جارہی ہے۔a

Facebook Comments