superhit gaanay pasoori ka munfarid aezaz

سپرہٹ گانے پسوڑی کا منفرد اعزاز۔۔

گلوکارعلی سیٹھی اور شائے گل کا مشہور ترین گانا” پسوڑی”نے سوشل میڈیا ایپ یوٹیوب پر 500 ملین ویوز حاصل کے ایک اور اعزازاپنے نام کرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا مقبول ترین گانا “پسوڑی” گزشتہ برس ریلیز کیا گیا جسے 11 ماہ کے دوران 500 ملین مرتبہ دیکھنا کا اعزاز حاصل کیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار علی سیٹھی نے اپنے گانے کی کامیابی کی خبر دیتے ہوئے ایک کیک کی تصویر شیئر کی جس پر “500M” لکھا ہوا ہے.گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ “ارے یہ کیا؟ پسوڑی 500 ملین”۔علی سیٹھی کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں