suno news mein bartarfian puj ka hangami ijlas

سنوٹی وی میں جبری برطرفیاں،حقیقت کیا ہے؟؟

سنو ٹی وی میں برطرفیوں کے خلاف  بینرز کراچی پریس کلب پر لگ گئے، کراچی یونین آف جرنلٹس دستور کی جانب سے لگائے گئے بینرز میں سنوٹی وی میں جبری برطرفیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ، ساتھ ہی پپو کا کہنا ہے کہ پیر کو(یعنی آج) سنو ٹی وی کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ بھی پلان کیا گیا ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ سنوٹی وی کراچی بیورو سے ایک رپورٹر کو نکالے جانے پر یہ معاملہ شروع ہوا، سنو ٹی وی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ رپورٹر نے مس کنڈکٹ کیا تھااور وہ پروبیشنری پیریڈ پر تھا، چنانچہ چینل انتظامیہ نے اسے معاہدے کے تحت ادارے سے فارغ کیا ہے، جس کے اگلے روز ہی ایک اور رپورٹر نے دن میں آکر کام کیا اور دو پیکیج بھی فائل کئے اور جانے سے پہلے اپنا استعفا لاہور میل کردیا، اور تمام آفیشیل گروپس سے لیفٹ کرگیا۔ پپو کا کہنا ہے کہ مذکورہ  دونوں رپورٹرز کا تعلق کے یوجے دستور سے ہے، اطلاعات کے مطابق استعفے دینے والے نے بول نیوز جوائن کرلیا  ہے، جہاں اسے ڈپٹی بیوروچیف کا عہدہ دیا گیا ہے۔ دریں اثنا کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن  نے سنو ٹی میں صحافیوں کی جبری برطرفی کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  چند روز قبل سنو ٹی وی کی مینجمنٹ نے سینئر صحافی اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر و ممبر شاہد انجم کو بے بنیاد الزامات لگا کر جبری بر طرف کیا تھا ۔سنو ٹی  وی مینجمنٹ کے اس اقدام پر صحافی برادری اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں