suno news mein bartarfian puj ka hangami ijlas

سنو نیوز میں برطرفیوں کا سونامی، کئی پروگرامز بند۔۔

سنو ٹی وی میں پروگرامنگ ہیڈ کو تبدیل کردیاگیا۔۔ جس کے بعد کئی پروگرامز بند اور ان کی ٹیمیں فارغ کردی گئیں۔۔ کئی اینکرز کو بھی فارغ کردیا گیا جن میں انتہائی سینئر صحافی، تجزیہ کار اور اینکرپرسن ہارون رشید بھی شامل ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ نیوز کے معاملات بھی ہاشم خان کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔جب کہ پروگرامنگ ہیڈ تبدیل کرکے ان کی جگہ ایک اور ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ کو نیا پروگرامنگ ہیڈ بنایاگیا ہے۔ایک خاتون اینکر جو پروگرام کیفے کرتی تھیں انہیں بھی پوری ٹیم سمیت فارغ کردیاگیا۔ ہارون رشید کے کوہوسٹ  کو ایک ہفتے کا ٹائم دیا گیا ہے جس کے بعد اطلاعات کے مطابق انہیں بھی فارغ کیا جاسکتا ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ ہارون رشید جو پروگرام سرآئینہ کرتے تھے اس کی پوری ٹیم فارغ کردی گئی ہے۔ صبح میں ہونے والے ایک دینی پروگرام کی ٹیم کو نکال دیاگیا ہے۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سنونیوز کے سی ایف او کو بھی ہٹا دیاگیا ہے۔ پپو کے مطابق کراچی بیورو میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ اسٹیشن ہیڈ کو ہٹا کر ان کی جگہ پی این این کراچی بیورو سے ریحان ہاشمی کو لایاجارہا ہے۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ریحان ہاشمی سے معاملات فائنل ہوگئے ہیں اور ان سے تمام معاملات ہاشم خان نے فائنل کئے ہیں۔ کراچی سے آٹھ مزید لوگوں کو فارغ کیا جارہا ہے جن میں رپورٹرز اور کیمرہ مین بھی شامل ہیں۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ ریحان ہاشمی بہت جلد اپنی ٹیم کے ہمراہ سنو نیوز جوائن کرلیں گے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں