suno news mein bartarfian tankhuahein bhi km

سنونیوز میں برطرفیاں ، تنخواہیں بھی کم کردیں۔۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سنونیوز میں برطرفیاں جاری ہیں۔۔ دوسری طرف ایک لاکھ سے تین لاکھ لینے والوں کی پندرہ فیصداور تین لاکھ سے زائد تنخواہ والوں کی بیس فیصد تنخواہ کم کردی گئی ۔۔ دریں اثنا کراچی پریس کلب نے سنو نیوز سے صحافیوں اور کارکنان کی تنخواہوں اورجبری برطرفیوں پر تشویش کا اظہار کرتے وفاقی وزارت اطلاعات سے صحافیوں اور میڈیا کارکنوں سے معاشی دہشت گردی کرنے والے میڈیا مالکان کے خلاف انضباطی اقدامات اور چینل کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، کراچی پریس کلب سے جاری بیان میں پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے اپنے کہا کہ برطرفیوں اورتنخواہوں میں کٹوتیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو نہ صرف ہر فورم پر احتجاج بلکہ سنو نیوز کے دفتر کے باہر دھرنا دیا جائے گا کراچی پریس کلب نے نیوز ون کراچی سے بھی جبری برطرفیوں کی بھی مذمت کی ہے  ۔پریس کلب کے عہدیداران نے وفاقی وزارت اطلاعات سے اشتہارات ورکرز کی تنخوہوں سے مشروط کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں