سنونیوزکراچی بیورو سے دو اسائنمنٹ ایڈیٹرز اور چھ کیمرا مینز 13ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے ۔سنو نیوزکراچی بیورو میں بھی ڈاؤن سائزنگ سنو نیوز سے بھی چھ کیمرا مین، دو اسائنمنٹ ایڈیٹر ،نیوزڈیسک سے ایک، ایک این ایل ای اورایک رپورٹر کو بھی فارغ کیا گیا ہے ۔تنخواہوں میں پندرہ فیصد سے زائد کٹوتی بھی کی جاری ہے اور مزید افراد کو بھی فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔پیر کے روز بھی کراچی بیورو سے کچھ لوگوں کو فارغ کئے جانے کا امکان ہے، جس کے لئے پہلے ہی لسٹیں تیار ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ کراچی بیوروسے سولہ افراد کو نکالے جانا ہے۔۔ تیرہ سے چودہ بندے نکال دیئے گئے۔۔کراچی میں موجود ایچ آر کے نمائندے اور مالک کا دوست جو کراچی بیورو میں بیٹھتا اور یہاں کے معاملات دیکھتا ہے وہ فارغ ہونےو الوں کو بتارہے ہیں کہ بیوروچیف نے آپ لوگوں کے نام دیئے ہیں۔ دوسری جانب بیوروچیف کا کہنا ہے کہ میرا ان برطرفیوں سے کوئی تعلق نہیں، میں ورکردشمن نہیں اور نہ ہی میں نے کسی کو نکالنے کی سفارش کی ہے۔۔پورے پاکستان سے چھانٹی کا سلسلہ جاری ہے لاہور سے بھی لوگوں کو نکالا گیا ہے ۔ پانچ بیورو گذشتہ ہفتے بندکر کے 55 سے 60 لوگ فارغ کئے گئے تھے ۔ ملتان، فیصل آباد، آزادکشمیر، گللگت بلتستان کے بیوروز بند کئے گئے ہیں ۔