سپریم کورٹ کے حکم پر سکھر میونسپل کارپوریشن نے ‘سکھرپریس کلب ‘کو سیل کردیا، انتظامیہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ سکھر پریس کلب پارک کی جگہ پر تعمیر کیا گیا ہے جبکہ سکھر ہائیکورٹ نے پارکس سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔اس سے قبل سکھر پریس کلب کو متبادل جگہ فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو ڈپٹی کمشنر سکھر کا کہنا تھا کہ پریس کلب والوں نے 5 جگہوں کا انتخاب کیا مگر ہم وہ نہیں دے سکتے،جم خانہ سمیت اہم عمارتیں ان جگہوں پر بنی ہوئی ہیں۔صحافی تنظیموں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے تا ہم متبادل جگہ ملنے تک پریس کلب سیل کرنے کے احکامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔تاہم عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سماعت کو 8 مئی تک ملتوی کردیا۔دوسری جانب صحافی میونسپل انتظامیہ کارروائی کے بعد شاہراہ پر کیمپ لگا کر عارضی پریس کلب قائم کردیا گیا ہے جبکہ کیمپ پریس کلب میں پریس کانفرنس ،احتجاج کی کوریج سمیت تمام صحافتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
سکھر پریس کلب کو سیل کردیا گیا۔
Facebook Comments