sukkhur press club ke samnay sahafion ka ahtejaj

سکھر پریس کلب کے سامنے صحافیوں کا احتجاج۔۔

پی ایف یو جے کی سندھ ایکشن کمیٹی کی  کال پر سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں بڑی تعداد میں سول سوسائٹی،وکلا،تاجر اور صحافی شریک ہوئے۔۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یوجے کے سیکرٹری فنانس لالہ اسد پٹھان کا کہنا تھا کہ شہید جان محمد مہر کے واقعے کو 128 دن گزر گئے،قاتل گرفتار نہیں ہوئے، قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے،انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر کو سندھ بھر میں علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی،سکھر:6 جنوری کو یوم تجدید عہد جان محمد منائیں گے۔ سکھر یونین آف جرنلٹس کے صدر امداد بوزدار کا کہنا تھا کہ ۔۔ حکومت نے جو وعدے کیئے اس پر عمل نہیں کیا۔۔ چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن آف سندھ اقبال ڈیتھو کا کہنا تھا کہ ۔۔ صحافیوں کی قربانی کو رائے کا نہیں جانے دیا جائے گا، اسمال ٹریڈرز پاکستان کے صدر حاجی ہارون میمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ۔۔ قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف صحافیوں کے ساتھ ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں