hazara culture day par hazara community ko mubarkbaad

سکھر میں سندھ چینل کے رپورٹر پر قاتلانہ حملہ، کے یوجے کی مذمت

سکھر میں ایک اور صحافی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔۔ کراچی یونین آف جرنلٹس کے صدر طاہر حسن خان ، جنرل سیکرٹری سردار لیاقت کشمیر ی اورمجلس عاملہ کے دیگر ارکان کی جانب سے جاری بیان میں صحافی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ کے یوجے کی قیادت کا کہنا ہے کہ ابھی جان محمد مہر کے قاتلوں کی کئی ماہ بعد بھی گرفتاری نہ ہوسکی، چند روز پہلے گھوٹکی میں نصراللہ گڈانی کو شہید کیا گیا، جس کا مقدمہ سات روز بعد درج کیا گیا۔۔ اب سکھر میں ٹائم نیوز کے رپورٹر حیدر مستوئی کو نشانہ بنایاگیا ہے، نامعلوم ملزمان نے ان کی جان لینے کی نیت سے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ حیدر مستوئی کو چار گولیاں لگی ہیں اور وہ مقامی اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش ہے۔ کے یوجے نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور پے درپے نشانہ بنانے کے واقعات کا تدارک کیا جائے، ورنہ صحافی شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔۔دریں اثنا زخمی صحافی کو گزشتہ روز سکھر سے کراچی کے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیاگیا۔۔ جہاں وہ زیرعلاج ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں