ڈاکٹر عیسیٰ لیب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ ( سجاس) کے سرپرست ڈاکٹرفرحان عیسیٰ نے کہا ہے کہ سجاس کی اسپورٹس کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،سجاس اسپورٹس کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو پاکستان کی دیگر تمام اسپورٹس ایسوسی ایشنز میں سب سے زیادہ متحرک ہے اور اپنے ممبران کو اسپورٹس کی سرگرمیوں ،ورکشاپ، انٹرنیشنل سیمینار میں شرکت کے ساتھ ماہ رمضان میں قرعہ اندازی کے زریعے دو خوش نصیب ممبران کو عمرے کا مکمل پیکج فراہم کرتی ہے جو کہ بہت بڑا کارنامہ ہے ،اس کے لئے سجاس کے صدر، سیکریٹری اور عہدے داران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیچ ویو کلب سی ویو کلفٹن میں منعقدہ ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سجاس کے صدر محمود ریاض،جنرل سیکریٹری شاہد عثمان عرب ساٹی، جوائنٹ سیکریٹری طارق اسلم،خازن ارشاد علی ،ممبران ایگزیکٹو کمیٹی سینئر صحافی زبیر نذیر خان،ارشد وہاب، شاہد انصاری ، ڈاکٹر عیسیٰ لیب کی منیجرکارپوریٹ ریلیشنز مریم کوثر، ہیڈ آف ڈیجیٹل میڈیا اینڈ کمیونیکیشن یمنی سید سمیت دیگر موجود تھے۔ ڈاکٹرفرحان عیسی نے عمرہ پر جانے والے دونوں خوش نصیب عمر شاہین اور حمزہ خان کو سجاس کی جانب سے عمرے کے مکمل پیکج حوالے کئے۔ ڈاکٹرفرحان عیسی نے کہا کہ سجاس کی تقریبآ اسپورٹس سرگرمیوں اور پروگرامز میں میری شرکت ہوتی ہے جس طرح سجاس نے کام کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ،میرا مکمل تعاون سجاس کے ساتھ ہے اور رہے گا۔سجاس کے صدر محمود ریاض نے بتایا کہ سجاس کی جانب سے عمرہ کی قرعہ اندازی کا سلسلہ گزشتہ کئ سالوں سے جاری ہے اور تقریبا پندرہ خوش نصیب قرعہ انداز ی میں عمرے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں اور ان میں ایک خوش نصیب وہ خود بھی ہیں کوشش ہے کہ یہ سلسلہ اور ممبران کے لئے مزید بہتر کام کرنے کا جذبہ ہمیشہ جاری رہے۔ سیکریٹری جنرل شاہد ساٹی نے کہا کہ سجاس کے کام ہی اس کو باقی اسپورٹس ایسوسی ایشنز سے ممتاز کرتے ہیں اس لئے سجاس کا نام ایک برانڈ بن چکا ہے اور اس کی ترقی کے لئے کوشاں ٹیم پر مجھے اور تمام عہدے داران کو فخر کے ساتھ مکمل سپورٹ اور رہنمائی حاصل ہے۔
سجاس اسپورٹس کی واحد نمائندہ تنظیم ہے، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ۔۔
Facebook Comments