سہیل وڑائچ کی بات پر زیادہ یقین کیا جائے، اسدطور۔۔

معروف صحافی اسد طور نے سہیل وڑائچ کی برسلز میں آرمی چیف سے ملاقات اور اس میں ہونے والی گفتگو پر منحصر کالم کی ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے تردید کے حوالے سے اپنے ویلاگ میں کہا ہے کہ سہیل وڑائچ کی بات پر زیادہ یقین کیا جاسکتا ہے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سہیل وڑائچ کے ناقد ہیں، کیوں کہ وہ ماضی میں بھی باجوہ ڈکٹرائن ٹائپ کالم لکھتے رہے ہیں۔۔ سہیل وڑائچ جنگ کے ایڈیٹوریل ایڈیٹر ہے، سہیل وڑائچ جیسا بندہ اپنے طور سے ایسا انٹرویو گھڑ نہیں سکتا۔سہیل وڑائچ کبھی بھی آرمی چیف سے جھوٹی بات منسوب کرکے لکھیں، ناممکن ہے وہ ایسی جرات کریں۔۔ اسد طور کاکہنا تھا کہ سہیل وڑائچ نے اپنے پہلے کالم فیلڈ مارشل سے پہلی ملاقات میں صاف صاف لکھاکہ برسلز میں ہونے والی اس پہلی ملاقات میں میرے کھردرے سوالات تھے اور آرمی چیف کے جواب تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں