سہیل وڑائچ زیادہ کریڈیبل اور قابل اعتبار ہیں، مطیع اللہ جان۔۔

صحافی سہیل وڑائچ کی آرمی چیف سے برسلز میں ملاقات اور اس میں ہونے والی گفتگو پر منحصر خبر کی ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے تردید کی گئی ہے اور یہ معاملہ اب سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے ، اب سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ایکس پر پیغام جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ بطور صحافی سہیل وڑائچ صاحب کیطرف سے فیلڈ مارشل سے ملاقات پر شائع کردہ کالم کے مندراجات پر مجھے بھی بڑے تحفظات ہیں کہ انہوں نے بہت سے سوالات نہیں کیئے اور یکطرفہ بیانیہ چلایا مگر جہاں تک خبر کا تعلق ہے تو میرے نزدیک سینئر صحافی سہیل وڑائچ آئی ایس پی آر سے زیادہ کریڈیبل اور قابلِ اعتبار ہیں۔صحافی عدیل سرفرازکے ساتھ ویلاگ میں مطیع اللہ جان کا کہنا تھا کہ  سہیل وڑائچ ایک سینئر صحافی ہیں انہیں بخوبی معلوم ہے کہ انٹرویو کیا ہوتا ہے، تقریرکیا ہوتی ہے  اور گفتگو کیا ہوتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں