وزیر اعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات و نشر یات کی جانب سے پی ٹی وی کے ایم ڈی کی تقرری کیلئے سلیکشن بورڈ تشکیل دینے کی تجویز مسترد کردی ہے ، ذ رائع کے مطا بق وزیر اعظم کے سیکرٹری محمد اعظم خان کی جانب سے سیکرٹری اطلا عا ت و نشر یات کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کمپنیز ایکٹ 2017کی سیکشن 187(4) کے تحت ایم ڈی کی تقرری نہ کی جائے جس کے تحت حکومت کو ایسی کمپنی یا کار پوریشن کے ایم ڈی یا چیف ایگزیکٹو افسر کی نامزدگی کا اختیار ہے جہاں ڈائریکٹر زکی اکثر یت کی نامزدگی حکومت کی جانب سے کی جاتی ہے، وزارت اطلاعات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پبلک سیکٹرکمپنیز ( کا رپوریٹ گورننس ) رولز 2013 پر عمل کرے ،اس رول کے تحت بورڈ کو چیف ایگزیکٹو افسر کی تقرری کا اختیار حاصل ہے
Facebook Comments