سچ ٹی وی میں ایک اور خاتون اینکر سیاست کی نذر ہوگئی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ سچ ٹی وی میں گزشتہ ماہ یعنی جون میں اپوائنٹ ہونے والی پروگرام اینکر کو منگل کے روز اچانک بغیر کسی وجہ یا شوکاز نوٹس کے برطرفی کا پروانہ تھمادیاگیا۔۔ مذکورہ خاتون اینکر چار سال سے ہم نیوز پر سیٹ تھیں اسے اچھے پیکیج کا لالچ دے کر پروگرام کےلئے سچ ٹی وی لایاگیا جہاں اس کے ہفتے میں تین دن شوہوتے تھے۔۔ جمعرات تا ہفتہ۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ اس دوران سچ ٹی وی انتظامیہ نےکسی بھی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔ بلکہ وہ پروگرام سے مطمئین نظر آرہےتھے لیکن اچانک اسلام آباد کے بیوروچیف کو مسئلہ ہونا شروع ہوگیا۔۔بیوروچیف کو خاتون اینکر سے ریکارڈنگ ٹائم پر اختلاف تھا، جس پر ایم ڈی نے فوری طورپر یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے خاتون اینکر کو برطرف کردیا۔۔ پپو کے مطابق بیوروچیف نے خود آفس کے کئی لوگوں کی موجودگی میں کہاتھا کہ ۔۔ دیکھو بڑے بڑے لوگ آئے تھےجوکبھی بھی ریکارڈنگ کرلیتے تھے، کیسا نکلوایا ایسے لوگوں کو۔۔
