جیونیوز میں سیلری بحران اتنی شدت اختیار کرگیا ہے کہ کراچی بیورو نے کام چھوڑ ہڑتال شروع کی ہوئی ہے اور آج اس کا چوتھا روز ہے۔۔پپو کے مطابق رواں سال کی کوئی سیلری اب تک مکمل نہیں ملی، جنوری کی تنخواہ ایک لاکھ تک والوں کو دی گئی ہے باقی سیلریز کا کچھ پتہ نہیں۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ انتظامیہ بھی تنخواہوں سے متعلق کچھ فائنل نہیں بتارہی جس کی وجہ سے کراچی بیورو کے کارکنان کام چھوڑ ہڑتال پرمجبور ہوگئے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ورکرز کے مطابق اب تو ان کے پاس دفتر آنے کا کرایہ تک نہیں۔۔مالک مکان کرائے کی ادائیگی کے الگ تنگ کرتا ہے۔۔بچوں کی اسکولوں کی فیسیں کئی کئی ماہ کی دینی ہے۔۔راشن اور دودھ والے نے بھی ادھار دینا بند کردیا ہے۔۔۔
Facebook Comments