بول اسلام آباد بیورو میں میں ورکرز نے آج ضمنی الیکشن والے اہم دن بھی احتجاج ریکارڈ کرایا اور مکمل ہڑتال کی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اسلام آباد بیورو میں چار پانچ رپورٹرز کو خفیہ طریقے سے تنخواہ دی گئی جبکہ باقی لوگ ابتک تنخواہ سے محروم ہیں جس پہ ٹکینکل، کیمرہ مینوں نے کام بند کردیا جس کی وجہ سے آج سارا دن اسلام آباد بیورو سے کوئی مہمان بٹھایا گیا نہ کسی کا لائیو بیپر ہوا۔۔ہڑتال کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ ڈائیریکٹر نیوز کرنٹ افئیرز سمیع ابراہیم صاحب بھی لائیو نہ آسکے انہیں بھی فون پہ لیاگیا۔۔پپو کے مطابق انتظامیہ نے کیمرہ مینوں کو ایک ہزار روپے فی کس ٹی اے ڈی اے کا لالچ دے کر کام کرانے کی کوشش کی لیکن جواب میں انکار ہی ملا۔۔انتظامیہ نے ہڑتالی ملازمین سے کوئی رابطہ نہیں کیا کب کہ احتجاجی ورکرزکا کہناہے کہ واجبات کی مکمل ادائیگی تک احتجاج جاری رہے گا اور کوئی کام نہیں کرے گا۔۔
بول اسلام آباد میں ہڑتال۔۔
Facebook Comments