امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے نئی ویزا پالیسی متعارف کروا دی گئی ۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکا نے پاکستان کیلئے نئی ویزا پالیسی متعارف کرائی ہے، جس میں ویزا مدت 5 سال سے کم کرکے 3 ماہ کردی گئی ہے۔ اب امریکا پاکستانی صحافیوں کو 3 ماہ کا ویزا جاری کرے گاجبکہ سرکاری حکام کو ویزا کام کی مدت کو مدنظر رکھ کر جاری کیا جائیگا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ویزے کی فیس 160 ڈالرز سے بڑھا کر 192 ڈالرز کردی گئی ہے۔ امریکا نے ویزا پالیسی اور فیس میں تبدیلی پاکستان کے اقدام کی وجہ سے کی ہے۔پاکستان پہلے ہی امریکی شہریوں کیلئے ویزا مدت میں کمی جیسے اقدامات کرچکا ہے
Facebook Comments