strange fraud with Lahore press club

لاہور پریس کلب کے ساتھ انوکھا فراڈ۔۔۔

لاہور پریس کلب کے نام پر دس لاکھ روپے کا چونا لگادیا گیا۔۔کلب انتظامیہ کے علم میں جب سارا معاملہ آیا تو فراڈ کرنے والے کو پولیس کے حوالے کیا گیا نہ فراڈ کا پرچہ کرایاگیا۔۔ صرف اس کی ممبرشپ معطل اور کلب میں داخلے پر پابندی لگادی گئی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ۔۔لاہور پریس کلب کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں صحافی کم اور معزز کونسل ممبرز زیادہ ہیں۔۔ ایسے ہی ایک معزز کونسل ممبر نے  ایف بلاک کی زمین کو بارہ لاکھ روپے میں کاشتکاری کے لئے ٹھیکہ پر دے دیا۔۔پریس کلب کے لیٹرہیڈ پر باقاعدہ ٹھیکا دیاگیا جس میں معزز کونسل ممبر نے خود کو ایڈمنسٹریٹر ایف بلاک ظاہر کیا۔۔لیٹر ہیڈ پر ہونے والے معاہدے کے مطابق ٹھیکے کی مالیت دو لاکھ روپے ظاہر کی گئی،کاشت کار جب زمین کو اپنے استعمال میں لانے لگے تو اطلاع کلب انتظامیہ کو مل گئی، جب کلب کے عہدیداروں نے معزز کونسل ممبر سے اس بارے بات کی تو اس نے بڑی دلیری سے جواب دیا کہ جب آپ لوگ کلب کو لوٹ رہے ہیں اگر میں نے یہ کام کیا تو کون سا برا کیا ہے۔۔جس کے بعد اس کی ممبرشپ معطل اور کلب میں داخلے پر پابندی لگادی گئی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں