وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی اسٹار لنک پاکستان میں رجسٹرڈ ہوچکی ہے، ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغامات کا جواب دیتے ہوئے تصدیق کی کہ کمپنی کے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاکستان کے انٹرنیٹ کاروبار میں اسٹار لنک کے داخلے کی صورتحال سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ رجسٹرڈ ہے اور لائسنسنگ کا عمل جاری ہے۔اس کے ساتھ ہی کچھ صارفین نے ٹیسلا، ایکس اور اسٹار لنک کے مالک ایلون مسک کو ٹیگ کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ پاکستان میں سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروسز فراہم کریں۔ایلون مسک نے ایک پوسٹ پر جواب دیا کہ ’ہم حکومت سے منظوری کے منتظر ہیں‘۔رجسٹریشن کا عمل نیشنل اسپیس ایجنسی (این ایس اے) کے پاس ہے، جو اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن ہے، اپریل 2024 میں حکومت نے ’نیشنل اسپیس ایکٹیویٹیز رولز 2024‘ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کا اطلاق پاکستان کی حدود کے اندر کی جانے والی خلائی سرگرمیوں پر ہوتا ہے۔قوانین کے تحت قومی خلائی ایجنسی پاکستان میں غیر ملکی سیٹلائٹ ڈیٹا حاصل کرنے، تقسیم کرنے اور فروخت کرنے کے لیے غیر ملکی سیٹلائٹ آپریٹرز کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ کرنے کی مجاز ہوگی۔وزارت آئی ٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ رجسٹریشن کے عمل کے بعد سیٹلائٹ ڈیٹا آپریٹر لائسنس کے حصول اور خدمات شروع کرنے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ رابطہ کرے گا۔تقریباً 6 آپریٹرز اس وقت عالمی سطح پر سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ خدمات فراہم کر رہے ہیں ، اور نئے کھلاڑی بھی میدان میں داخل ہو رہے ہیں، جن میں اسٹار لنک، ایمیزون، ون ویب اور ایک چینی آپریٹر شامل ہیں۔
اسٹارلنک پاکستان میں رجسٹرد ہوچکی، خاتون وزیرمملکت۔۔۔
Facebook Comments