ٹک ٹاکر جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے گھر میں چوری کی واردات ہو گئی۔ 24نیوز کے مطابق کنول آفتاب اور ذوالقرنین دو روز کے لیے باہر گئے ہوئے تھے جب ان کے گھر میں یہ واردات ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ چور ان کے گھر سے زیورات، نقدی اور تمام قیمتی اشیاءچرا لے گئے ہیں۔ چور اس خفیہ طریقے سے گھر میں داخل ہوئے کے چوکیدار کو بھی علم نہ ہو سکا۔کنول اور ذوالقرنین نے اس واردات کی اطلاع ایک ولاگ کے ذریعے دی ہے جس میں وہ پولیس کو بھی اپنے گھر میں شواہد اکٹھے کرتے ہوئے دکھاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سیلاب زدہ علاقوں میں گئے ہوئے تھے۔ جب وہ واپس آئے تو گھر میں سامان ادھر ادھر بکھرا پڑا تھا اور تمام قیمتی اشیاءغائب تھیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Facebook Comments