stage ki adakara bijli chori karte pakri gyin

اسٹیج کی اداکارہ بجلی چوری کرتے پکڑی گئی۔۔

سٹیج اداکارہ کے گھر سے بجلی چوری پکڑی گئی، لیسکو ٹیم سے بدتمیزی اور دست درازی کرنے پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔ لیسکو اقبال ٹائون ڈویژن کی لالہ زار کے علاقہ میں کارروائی کے دوران سٹیج اداکارہ فریال کے گھر سے بجلی چوری پکڑی گئی،کارروائی کے دوران اداکارہ کے شوہر سفیان نے ہاتھا پائی کی کوشش کی جس پراسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسین فیضان بٹ کا کہنا تھا کہ سٹیج اداکارہ بجلی چوری میں ملوث تھی اور لیسکو عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی تھی، اداکارہ عرصہ دراز سے بجلی چوری میں ملوث ہے ، محکمے کو لاکھوں کا ٹیکہ لگایا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں