لاہور کے تھانہ سول لائنز میں 2 ڈانسرز کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے حکم جاری کر دیئے گئے۔دونوں ڈانسرز کی غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے دونوں ڈانسرز کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا۔ان کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پرچھاپے مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ترجمان نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کی ہدایت پر دونوں ڈراموں اور 2 ڈانسرز پر پابندی عائد کرنے کے بعد پنجاب آرٹس کونسل کے ڈراموں کی روزانہ مانیٹرنگ کا آغاز شروع کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق نگران وزیر اطلاعات پنجاب کی ہدایات کے بعد آرٹس کونسل نے 12 مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ فحاشی پھیلانے والی اسٹیج ڈانسرز پر 5 سے 10 سال جبکہ فحش ڈرامے کے پروڈیوسرز پر تاحیات پابندی لگانے کی تجاویز جلد پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔
اسٹیج کی دو ڈانسرز کے خلاف مقدمہ، گرفتاری کا حکم۔۔
Facebook Comments