stage dramo mein dance par pabandi

اسٹیج ڈراموں میں ڈانس پر پابندی کا اعلان۔۔

نگران وزیراطلاعات ثقافت پنجاب عامر میر نے کہاہے کہ پنجاب حکومت ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم متعارف کروا رہی ہے، ڈراموں میں ڈانس پر پابندی لگا دی جائے گی،ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے پروڈیوسرز کو سزائیں اور جرمانے ہوں گے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عامر میر نے کہاکہ سیل کئے گئے کمرشل تھیٹرز نئے ڈرامہ قوانین کے نفاذ تک بند رہیں گے،پنجاب حکومت تھیٹر کے نام پر بیہودگی پھیلانے والوں سے بلیک میل نہیں ہوگی،نگران وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ فحاشی اور عریانی پھیلانے والے عناصر فنکاروں کے ترجمان بننے کی کوشش مت کریں۔عامر میر نے کہا کہ ڈراموں میں فحاشی پھیلانے والے عناصر فنکاروں کے نمائندے تسلیم نہیں کیے جا سکتے، پنجاب حکومت ایسے عناصر کی دھمکیوں اور دباؤ میں نہیں آئے گی، تھیٹر کو فحاشی کی آماجگاہ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں ملوث عناصر پر بھی ہاتھ ڈالا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کا سخت احتساب کیا جائے گا، سیل کیے گئے کمرشل تھیٹرز نئے ڈرامہ قوانین کے نفاذ تک بند رہیں گے، لاہور کے تھیٹرز ڈرامہ ایکٹ کی واضح خلاف ورزی پر بند کیے گئے، لاہور ڈویژن سے باہر کے تھیٹروں کی بھی مانیٹرنگ جاری ہے، جس تھیٹر میں بھی بیہودگی پھیلائی گئی اسے بند کر دیا جائے گا۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ثقافتی مراکز کو فحاشی کے مراکز نہیں بننے دیا جائے گا، تھیٹرز میں ڈراموں کے نام پر بے حیائی پھیلائی جا رہی تھی، تھیٹرز کو پاکستانی ثقافت اور پرفارمنگ آرٹ کے فروغ کی ذمہ داری دی جائے گی، چند ضمیر فروشوں کی مادہ پرستی نے پرفارمنگ آرٹ کے مراکز کو فحاشی کے اڈے بنا دیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں