stage adakara par tashaddud ke teen mulzimaan giraftaar

اسٹیج اداکارہ پرتشدد کے تین ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔۔

لاہور میں اسٹیج اداکارہ بانو عرف ارم چوہدری کو تشدد اور ہراسگی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق سٹیج اداکارہ بانو عرف ارم چوہدری کی شکایت پر پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیاہے ۔ترجمان پولیس کے مطابق اسٹیج اداکارہ زونیرش بانو عرف ارم چوہدری نے حبس بے جا میں رکھ کر تشدد اور ہراساں کرنے پر ملزمان کے خلاف سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو درخواست دی تھی۔سی سی پی او کی ہدایت پر پولیس نے مرکزی ملزم خرم اور اس کے ساتھیوں زوہیب اور عدنان کو گرفتار کر لیا۔اداکارہ کی درخواست پر ویمن پولیس نے بھی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

social media marketing
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں