stage adakara ke shohar ko 15 saal qaid hogyi

اسٹیج اداکارہ کے شوہر کو 15 سال قید ہوگئی۔۔

سیشن کورٹ لاہور نےا سٹیج اداکارہ نگار چودھری کے خاوند عماد بٹ کو منشیات برآمدگی کیس میں سزا سنا دی ہے۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے ملزم عماد بٹ پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 15 سال کی سزا سنائی۔چند ہفتے قبل نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ (این آئی یو) نارتھ نے ملزم کو گرفتار کیا تھا، این آئی یو نارتھ کی بہترین حکمت عملی اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزم عماد بٹ پر جرم ثابت ہونے پر اسے سزا سنائی گئی۔عدالتی حکم کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید ایک سال سزا بھگتنا ہوگی۔یاد رہے کہ سٹیج اداکارہ نگار چودھری کے شوہر ملزم عماد بٹ سے بھاری مقدار میں مختلف قسم کی منشیات برآمد کی گئی تھیں۔ملزم اٹلی، سپین، ہالینڈ اور بیلجیم سے مختلف اقسام کی منشیات سمگل کرتا تھا، ملزم سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی تھیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں