لاہورکی ایک عدالت نے سٹیج اداکار کو بچیوںکا ماہانہ خرچہ 34 ہزار روپے باقاعدگی سے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔نجی نیوز چینل سٹی 42کے مطابق فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن کی عدالت میں طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی عاصمہ بی بی نے درخواست دائر کی جس میں انہوںنے موقف اختیار کیاکہ طارق ٹیڈی بچوں کا خرچہ ادانہیں کررہا ،جس کی وجہ سے وہ سخت پریشانی کاشکارہے،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے خرچادلوایا جائے،عدالت نے سماعت کے بعدطارق ٹیڈی کو دونوں بچوں کا خرچہ34 ہزارماہانہ دینے کاحکم جاری کردیا جبکہ کیس پر مزیدسماعت اکیس مارچ کوہوگی۔واضح رہے کہ طارق ٹیڈی اور ان کی اہلیہ کے درمیان سال 2011 میں علیحدگی ہو ئی تھی۔
Facebook Comments