سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز پشاور کاشف آفتاب عباسی نے کہاہے کہ صحافیوں نے سماج دشمن عناصر اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا پریس کلب کے دورے کے دوران پریس کلب پشاور کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے صدر ارشد عزیز ملک، جنرل سیکرٹری عرفان موسیٰ زئی، نائب صدر رضوان شیخ، جائنٹ سیکرٹری طیب عثمان، فنانس سیکرٹری عماد وحید گورنگ باڈی کے ممبران افتخار فردوس، شمیم شاہد اور دیگر ممبران کو مبارکباد پیش کیانہوں نے نو منتخب کابینہ کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ صحافیوں کے مسائل کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو بھی بہتر انداز میں اجاگر کریں گے۔پشاور ۔ ایس ایس پی آپریشنز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت ہر موقع پر اخلاقی طور پر پولیس جوانوں کا مورال بلند کرنے پر صحافیوں کے کردار کو سراہاپشاور ۔ صحافیوں نے سماج دشمن عناصر اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لئے ہمیشہ اہم کام کیا ہے
ایس ایس پی آپریشنز کا دورہ پشاور پریس کلب۔۔
Facebook Comments