ایس ایس پی لاڑکانہ کی لاڑکانہ پریس کلب آمد۔۔۔

ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کی لاڑکانہ پریس کلب آمد۔ ایس ایس پی، لاڑکانہ پریس کلب کے ذمہ داران کی جانب سے مدعو کرنے پر پریس کلب پہنچے،جہاں پر صدر پریس کلب میر غلام مرتضیٰ کلہوڑو  اور سیکریٹری جنرل نوید لاڑک سمیت سینئر صحافیوں نے ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ کو ویلکم کیا۔ پریس کلب کے عہدیداران و ذمہ داران نے ایس ایس پی لاڑکانہ کو سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی اور اجرک تحائف کے طور پر پیش کیئے۔ سینئر صحافی حضرات اور ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ کے درمیان امن و امان، منشیات اور ٹریفک معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے صحافی حضرات سے گفتگو میں کہا کہ انشااللہ لاڑکانہ ضلع کو کرائم اور کرمنلز سے پاک ضلع بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے،امن و امان کو مستحکم رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاکر لاڑکانہ کے شہریوں کو امن کا امبریلا فراہم کرنے کے لیے تمام پولیس افسران و جوان اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں